میرپورخاص؛تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کیلئے کارروائیاں جاری، جرمانے عائد

41

میرپورخاص،10ستمبر(اے پی پی):ایس ایس پی عادل میمن نے چارج سنبھالتے ہی ضلع میں تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرتے ہوئے زیادہ مسافر بٹھانے والے بسوں، وینوں اور کوسٹرز پر کارروائی کرنے کے احکامات کے بعد ٹریفک سارجنٹ حیدر کی سربراہی میں  متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں  تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

غریب آباد اور مہران پولیس اسٹیشنس کی حدود کھپرو ناکہ چوک  سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود چاندنی چوک سے جرواری تک آپریشن کرکے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جبکہ  میرپورخاص میں اور لوڈ ( زیادہ مسافر بھرنا) ، چھتوں پر مسافر  بٹھانے پر آپریشن کرکے مسافر کوچوں، وینوں اور کوسٹروں پر بھاری جرمانے کیئے گئے۔