نارووال،04 ستمبر(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)راناامجدعلی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹس کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے اے ڈی سی آرکوروزانہ کی بنیاد پرپرائس مجسٹریٹس کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کے بارے بریف کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراناامجدعلی نےکہا ہے کہ عام آدمی کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ سپیشل پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی جائیں۔انہوں نے یہ ہدایات سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اجلاس میں جاری کرتے ہوئے کیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراناامجدعلی نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی بھی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ عام مارکیٹ میں مہنگائی کو کم کیا جا سکے۔
اجلاس کے دوران ڈی او انڈسٹریز نےاے ڈی سی آرنارووال کوبتایا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پرگزشتہ جمعہ کوہونے والی سپیشل پرائس مہم سمیت ماہ اگست کے پہلے 3 آیام کے دوران ضلع بھرمیں 582انسپکشنز کی گئیں جس دوران 92دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گے جس پرمجموعی طورپر3لاکھ12ہزارروپےجرمانہ کیاگیا اور8مقدمات درج کروا کر11 افراد کو گرفتار کیا گیا اور1دوکان سیل کی گئی۔











