نوشہرہ ورکاں؛ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول میں ٹیچنگ سٹاف کی خالی آسامیوں کی بھرتی کیلئے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد

61

نوشہرہ ورکاں ،22 ستمبر( اے پی پی):قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں میں ٹیچنگ سٹاف کی خالی آسامیوں کی بھرتی کیلئے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا،امتحانی عمل کی اسسٹنٹ کمشنرنویدحیدر نے مقامی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ہمراہ نگرانی کی۔

اس حوالے سے  اسسٹنٹ کمشنر  نوید حیدر کا کہنا تھاکہ اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کی جائے گی، تحریری ٹیسٹ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو تعینات کیا ہے ، سکول کے تمام معاملات میں میرٹ کو ترجیح دی جاتی ہے، اسی لئے کیو ڈی پی ایس کا شمار تحصیل کے ٹاپ سکولوں میں ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کا نہم کے امتحان میں نوشہرہ ورکاں بھر میں پہلی اور تیسری پوزیشن سکول کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سکول کی زیرتعمیر بلڈنگ کرکے کلاسز کو رواں سال کے آخر تک زاتی بلڈنگ میں شفٹ کردیا جائے گا۔