نارووال،22ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹس کااجلاس،اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے ڈپٹی کمشنرنارووال کوروزانہ کی بنیاد پرپرائس مجسٹریٹس کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کے بارے بریف کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ سپیشل پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی جائیں۔
انہوں نے یہ ہدایات سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اجلاس میں جاری کرتے ہوئے کیں۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی بھی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ عام مارکیٹ میں مہنگائی کو کم کیا جا سکے۔
اجلاس کے دوران ڈی او انڈسٹریزنے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پررواں ماہ کے دوران یکم ستمبرسے21ستمبرتک 3ہزار63انسپیکشنز کی گئیں جن میں 388دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گے،جنہیں مجموعی طورپر15لاکھ25ہزار5سو روپے جرمانہ کیاگیا اور12مقدمات درج کرکے35افراد کو گرفتارکیاگیا اور2دوکان سیل کی گئیں۔











