لاہور27ستمبر(اے پی پی): نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا میوہسپتال کے زیرتعمیر ایمرجنسی بلاک کا دورہ، اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کا جائز ہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کے بیسمنٹ، گراؤنڈ،فرسٹ،سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ فلور کا معائنہ کیا، ہر فلور پر تعمیراتی کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کام کو اعلی معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اپ گریڈیشن کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو جلد مکمل کیاجائے۔ اپ گریڈیشن کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے دن رات کام کیاجائے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایمرجنسی بلاک کی چھتوں کی مناسب اونچائی برقرار رکھنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ضروری ہدایات دیں ۔۔محسن نقوی نے کہا کہ پرانے ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈ کر کے تقریباً 200بستروں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایاجا رہاہے۔ نئے ایمرجنسی بلاک کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہوناچاہیے۔ ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا خود جائزہ لوں گا۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمود ایاز،چیف ایگزیکٹوآفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حمید اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔











