لاہور27 ستمبر(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا خالد بٹ چوک انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبوں کا دورہ کیا اور وزیر اعلی محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا وزیر اعلی نے کیولری گراؤنڈ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور تک سوا کلو میٹر پیدل چل کر دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا وزیر اعلی محسن نقوی کی تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے-چیف انجینئر ایل ڈی اے نے خالد بٹ چوک انڈرپاس جبکہ سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔دونوں منصوبوں کی تکمیل سے سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بنے گا- نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ خالد بٹ چوک پر دو رویہ، دولین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ پر تین لین پر مشتمل 742 میٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبے سے منسلک دیگر سٹرکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا۔ اور ان منصوبوں کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 80ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی اس سے گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اوروالٹن میں رہنے والے شہری مستفید ہو ں گے۔خالد بٹ چوک انڈرپاس کی لمبائی 540میٹر اور چوڑائی 15.8میٹر ہوگی۔اس موقع پر صوبائی وزراء اظفر علی ناصر۔ بلال افضل۔ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔











