نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی  ملاقات

19

گلگت،12ستمبر  (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں نگران وزیرِ اعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر وزیرِ اعلی نے گلگت بلتستان میں عوامی فلاحی منصوبوں بالخصوص صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیرِاعظم کو گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیرِاعلی نے  نگران وزیرِاعظم کو گلگت بلتستان کی روایتی پوشاک بھی پیش کی۔