سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی  اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی  شہید صحافی جان محمد مہر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

16

سکھر، 12 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اوران کی ہمشیرہ  بی بی آصفہ بھٹو زرداری سکھر کے محلہ لوکل بورڈ میں واقع  صحافی جان محمد مہر کی رہائش گاہ پہنچے ،انہوں نے شہید  کے بھائی کرم اللہ مہر، برادر نسبتی شاہ زیب مہر اور شکیل احمد مہر سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی  ۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ  زرداری نے  سکھر پریس کلب کے صدر چوہدری ارشاد، سکھر یونین آف جرنلسٹ کے صدر امداد بوزدار ، انس گھانگھرو اور سرکش سدایو سمیت کے ٹی این کے عملے سے بھی اظہار افسوس کیا۔ انهوں نے صحافی جان محمد مہر کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے  صبر جمیل کی دعا کی۔

 بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے صحافی جان محمد مہر کے قتل کی مذمت کی اور ان کے قاتلوں کو فوری طور پر کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔