ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس

38

ملتان، 13 ستمبر(اے پی پی ):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس کمپنی کے دفتر میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر اور چیئرمین میاں راشد اقبال نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب،بورڈ اراکین شیخ حسن طارق،محمد سمیع اللہ خان اور محمد عثمان خواجہ،سید ابن حسین اجلاس میں شریک ہوئے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں متفقہ طور پر  کمپنی معاملات کی مانیٹرنگ کیلئےمختلف  کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جبکہ کمپنی اخراجات ،تنخواہوں سمیت مختلف  آپریشنل معاملات کی مالی منظوری بھی دی گئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی جانب سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو صفائی آپریشن اور نئی مشینری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں ارشد اقبال نے کہا کہ شہر اولیاء کی صفائی بہتر کرنا کمپنی بورڈ کی ترجیح ہے جبکہ کمپنی محدود وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مکمل معاونت فراہم کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کو کمپنی کی حدود میں اضافے کی سمری بھیج دی گئی ہے۔نئی یونین کونسلز کیلئے مشینری اور افرادی قوت کو بڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پلیٹ فارم سے پروکیورمنٹ اور آپریشنل معاملات کو چلائیں گے جس سے کمپنی کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

قبل ازیں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔