نوشہرہ ورکاں؛ چیف ایگزیگٹو محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر صوفیہ بلال کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

24

نوشہرہ ورکاں، 13 ستمبر (اے پی پی):چیف ایگزیگٹو محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر صوفیہ بلال  نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک  دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں پہنچ کر مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان اور دیگر عملہ کو ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مریضوں کو فراہم کردہ تمام سہولتیں دی جائیں۔ انہوں نے  احاطہ ہسپتال میں زیر تعمیر سات بیڈ ڈائلیسز سنٹر میں کام کا بھی جائزہ لیا اور  ہدایت کی ہے کہ ڈائلیسز سنٹر کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ مریضوں کو مقامی سطح پر ڈائلیسز کروانے کی سہولت میسر ہو۔