ٹنڈومحمدخان،28 ستمبر (اے پی پی): پاک فوج کی جانب سے ٹنڈومحمدخان کے گاؤں بھائی خان تالپر میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا، مفت کیمپ میں 30 جوانوں نے اپنے فرائض سرانجام دیئے، فری کیمپ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا 9سو 50 سے زائد مریضوں کا طبعی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔مفت میڈیکل کیمپ میں رینجرز ڈاکٹرز سمیت سندھ کے نامور ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز نے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر گل کمار سمیت دیگر نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ایک خوش آئند عمل ہے، پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ میں پاک رینجرز کے ڈاکٹرز سمیت سندھ بھر کے ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز نے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔مفت کیمپ میں آر ای پی، ٹی بی، سی آئی وی، ہیپاٹائٹس سی، ملیریا، آشوب چشم سمیت دیگر موزی بیماریوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی میں صحتمند ہونا لازمی ہے، کسی بھی بیماری میں مبتلا شخص کسی صورت صحتمند نہیں ہوسکتا ہے، بہترین صحت کے حصول کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔











