جلالپور پیر والا، 28 ستمبر(اے پی پی): خادم اصلاحی جماعت محمد ناصر عزیز سلطانی صاحب نے کہا کہ اہل اسلام کو کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف گامزن ہو نا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاحی جماعت یونٹ کے زیر اہتمام جلال پور پیر والا میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں کیا۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ؐ سے کیا گیا ۔ اس کے بعد حضرت سلطان باہو(قَدَّسَ اللہ سرّہٗ) کا عارفانہ کلام پیش کیا گیا اس کے بعد خادم اصلاحی جماعت محمد ناصر عزیز سلطانی صاحب نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقصد میلاد کے موضوع پر مدلل گفتگو کی اور کہادردِ انسانیت لے کر معاشرہ انسان کو اخلاقی پستی اور ہر قسم کے تعصب ونفرت سے پاک کرنے، اہلِ انسان کو کتاب اللہ اور سنتِ رسول اللہﷺ کی طرف گامزن کرنے اور اولیائے کاملین کی تعلیمات و تربیتِ ظاہری و باطنی کو عام کرنے کی فکر لے کر“اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین” دنیا بھر میں اوربالخصوص ملکِ پاکستان کے طول و عرض میں مخلوقِ خدا کے قلوب پہ دستک دے رہی ہے اور کہا کہ یہ وہ واحد پلیٹ فارم ہے جسے ہر قسم کے تفرقہ، تعصب، تشخیص و تقسیم سے بالاتر ہو کر لوگ ہمہ تن گوش سماعت فرماتے ہیں-اصلاحی جماعت اسی نظریہ کی ترویج کررہی ہے جو نظریۂ قرآنی ہے، جو ہر تقسیم کو بالائے طاق رکھ کر کلمہ طیبہ کی بنیاد پہ رشتہ استوار کرتا ہے ہر مکتبہ فکر کے لوگ اس جماعت کے پیغام کو سنتے اور تسلیم کرتے ہیں-اس تحریک کی اعلیٰ معیاریت کا سہرا اصلاحی جماعت کے سر پرستِ اعلیٰ جانشین سلطان الفقر حضرت سلطان محمد علی دامت برکاتہم العالیہ کے سر ہے جنہوں نے بانئ اصلاحی جماعت سلطان الفقر حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی (قدس اللہ سرّہٗ) (1947-2003 )کے مشن کو مہمیز بخشاپروگرام میں مذہبی و سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آخر میں آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک بارگاہ میں ہدیہ درود سلام پیش کیا گیا اور باہر سے آنے والے مہمانوں کے لیے لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔











