پاکستانی عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے صرف اور صرف جدید ریسرچ ہی واحد حل ہے، نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم

23

لاہور،25 ستمبر ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں ورلڈ فارماسسٹس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔سیمینار میں فارماسسٹس کی کثیر تعداد نے  شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے نظام صحت میں فارماسسٹس بنیادی اور اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پاکستانی عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے صرف اور صرف جدید ریسرچ ہی واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں خدمت انسانیت کا موقع ملا ہے، کئی ممالک میں ادویات کا غلط استعمال آج بھی مریض کی موت کی تیسری بڑی وجہ ہے۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ ہمارے نوجوان فارماسسٹس کو جدید ریسرچ کرنی چاہئے،میں خود درجنوں ریسرچ پیپرز کا آرتھر ہوں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں فارماسسٹس کا مستقبل بہت روشن ہے،پاکستان آبادی کے اعتبار سے 2045 تک دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔ہمیں پاکستانی عوام کو اسی تناسب سے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ ایک صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھنے کیلئے نظام صحت کے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کے درمیان یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ (Mr.Nabukuni Shinohara)بھی موجود تھے۔