پشین؛موسمیاتی تبدیلیوں و بیماریوں سے بچاﺅ کیلئے درخت اللہ کی طرف سے ہر جاندار کیلئے تحفہ ہیں،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال

22

 پشین ،27 ستمبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشین کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالوکیل شیرانی نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں سے بچاو کیلئے درخت اللہ رب اللعالمین کی طرف سے ایک نعمت کے طور پر ہر جاندارکیلئے تحفہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 ایم ایس وکیل شیرانی نے کہاکہ گزشتہ مہینے ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشین میں85 سے زائد درخت لگائے گئے کیونکہ ایک تو درخت صدقہ جاریہ ہیں دوسرا ان کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں جو سانس کے لئے ضروری ہے اس کے علاوہ یہ کاربن ڈائی آکسا ئیڈ کو جذب کرکے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں ،اسی طرح درختوں کے بے شمار فوائد ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ درخت ماحول کو درست رکھنے اور خوبصورتی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، درخت انسانی زندگی میں مختلف پہلووں سے اثر انداز ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے گھروں میں شجر کاری کریں سر سبز مقامات انسانوں پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں یہ ایک خدمت جاریہ ہے۔