چنیوٹ؛،یادگار شہداء پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی سلامی

30

چنیوٹ،06 ستمبر (اے پی پی):  ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں تقریبات جاری ہیں۔پہلی تقریب یادگار شہداء پر منعقد ہوئی جہاں پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی اور سلامی پیش کی۔

ڈی پی او عبداللہ احمد، ڈی سی محمد آصف رضا اور دیگر شرکاء کیجانب سے بھی یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ اس موقع پر شہداء پاکستان کے بلندی درجات اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ڈی پی اوعبداللہ احمد نے کہا کہ ملک پاکستان کی سلامتی و بقاء کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ستمبر تجدید عہد، ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔