ڈیرہ غازی خان؛بجلی چوری کی روک تھام  کےحوالے سے اجلاس،504 ملزمان گرفتار،8 کروڑ 8 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

23

ڈیرہ غازی خان،20 ستمبر(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجادحسن خان اور کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام  کےحوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف  کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 1251 مقدمات درج کئے گئے اور 504 ملزمان گرفتار کرلیا گیا اور  بجلی چوروں پر 8 کروڑ 8 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیے گئے۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ گھریلو صارفین کے علاو ہ کمرشل ،صنعتی ،زرعی ٹیوب ویل وغیرہ میں بجلی چوری کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔اس موقع پر  چاروں اضلاع کےضلعی سربراہان کو بجلی چوروں کے خلاف مہم میں واپڈ اعملہ کی مکمل معاونت کرنے ،بجلی چوری کے استغاثہ جات پر فوری مقدمات کا اندراج کرنےاور ملزمان کی گرفتاری  یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی سربراہان بجلی چوری کے مقدمات میں کارکردگی کا خود جائزہ لیں اس سلسلہ میں تمام اضلاع کی رپورٹ ریجنل آفس سے روزانہ کی بنیاد پر بھیجی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے  کو نقصان پہنچانے والے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کار  کسی قسم کی رعایت کےمستحق نہیں  ہیں ان کے خلاف کارروائیوں میں واپڈا عملہ کی مکمل معاونت کی جائے ۔

اجلاس کے دوران آر پی او نے ضلعی سربراہان کو بین الصوبائی بارڈرز کی سخت نگرانی کرنے اور بین الصوبائی و بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر سخت سیکورٹی اور چیکنگ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کی سمگلنگ کے خلاف اب تک 84 مقدمات درج کر کے 112 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور6 لاکھ 59 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی تیل سمیت 137 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔