ڈیرہ غازی خان،08 ستمبر(اے پی پی ): تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے 20اکتوبر 2023ءسے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے داخلہ فارم بھجوانے کا شیڈول جاری کر دیاہے۔
کنٹرولر امتحانات مرزامحمد ظہیر اصغر کے مطابق امیداوار سنگل فیس کے ساتھ 14 سے 25ستمبر، دوگنا فیس کے ساتھ 26سے 29ستمبر جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 30ستمبر سے 3 اکتوبر تک داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔











