کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کا اجلاس

11

 

لاہور 11 ستمبر( اے پی پی ) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شاہدرہ فلائی اوور، اکبر چوک اور بیدیاں روڈ انڈرپاس کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام دن رات تیزی سے جاری ہے۔اجلاس میں مجوذہ منصوبے بابو صابو تا نیازی انٹرچینج کی پیش رفت اور ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکسز پر جاری ترقیاتی کاموں کی پراگریس پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کامیابی سے جاری ہے، 200 سے زائد فیملیز ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں۔ سنت نگر، تاجپورہ اور گلبرگ کے اسپورٹس کمپلیکس رواں ماہ شہریوں کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔ باقی ماندہ اسپورٹس کمپلیکسز میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔  کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے  تمام اسپورٹس کمپلیکسز کے فارمز ایل ڈی اے موبائل ایپلیکیشن میں شامل کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر عمران علی،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر سپورٹس، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ، ایل ڈی اے اور نیسپاک افسران نے شرکت کی۔