گوجرانوالہ4 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کامونکی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے ادویات کی دستیابی بارے آگاہی حاصل کی، انہوں نے علاج معالجے کی سہولیات اور ڈاکٹرز و عملہ کے رویے بارے بھی استفسار کیا، ہسپتال میں مریضوں اور جنرل پبلک کیلئے پینے کے صاف پانی کا معیار چیک کیا، ڈہٹی کمشنر گوجرانوالہ نے ہسپتال میں علاج کے لیے پرچی کائونٹرز پر شہریوں سے گفتگو کی اور مسائل دریافت کئے، ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری بھی چیک کی، دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار اور ایم ایس بھی ہمراہ تھے۔
انہوں نے ادویات سٹاک، طبی آلات، ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا، اس دوران ایم ایس ٹی ایچ کیو نے طبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری بارے بریفنگ دی، مریضوں اور لواحقین کی طرف طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ڈی ایچ او اور ایم ایس کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔
فاروق











