گوجرانوالہ؛دودھ کولیکشن سنٹرز پر چھاپے،870 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

17

گوجرانوالہ، 4ستمبر (اے پی پی):منڈی بہاؤالدین میں ڈیری سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے  کولیکشن سنٹرز پر چھاپے مار کر ٹیسٹ فیل ہونے پر870 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، 125 کلو پاوڈر اور  ڈرم ضبط کر دیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کے مطابق جعلی دودھ پاوڈر اور پانی کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا تھا،جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں قدرتی فیٹ کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی، جعلی تیار دودھ کو منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں سپلائی کیا جانا تھا، ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ ،معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ خالص دودھ کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی طرز کی پالیسی لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام تک غذائیت سے بھرپور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔