ہنگو؛ دوآبہ دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم، 3 افراد جاں بحق ،5 زخمی

23

 ہنگو،29 ستمبر(اے پی پی ): پولیس کے مطابق ہنگو دھماکے میں اب تک اطلاعات کے مطابق 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں ،دوآبہ دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی ہے۔

دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے ۔