اسلام آباد،12 اکتوبر( اے پی پی ): وفاقی دارالحکومت میں “جی بی انویسٹمنٹ روڈ شو 2023” اور کانفرنس کا نعقاد ہوا۔کانفرنس کا مقصد گلگت بلتستان میں عوام کو سیاحت اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی دینا تھا۔روڈ شو 2023 اور کانفرنس کاانعقاد گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے کیا گیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نگراں وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان کے مختلف شعبوں کی طرف سے سٹالز بھی لگائے گئے۔











