انٹرن شپ پروگرام سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا،ڈی پی او محمد نوید

9

بھکر،04 اکتوب (اے پی پی):کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ڈی پی او آفس میں پولیس کے زیر اہتمام 2 ہفتوں پر محیط یوتھ انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ڈی پی او محمد نوید پولیس افسران، انٹرنز نے شرکت کی ۔ ،ڈی پی او محمد نوید نے انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے پولیس ورک اور پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد نوید کا کہنا تھا کہ یوتھ انٹرنشپ پروگرام میں انٹرنز کو پروفیشنل پولیس آفیسرز ٹریننگ کروائیں گے،انٹرنز کو پولیس آئی ٹی، لاء اینڈ آرڈر، سائبر کرائم، ٹریفک قوانین ،ویمن سیفٹی، چائلڈ ابیوز، مارشل آرٹس و دیگر پولیس ورک سے آگاہی دی جائے گی ،انٹرن شپ پروگرام کے دوران پبلک سروس ڈلیوری کے نظام اور سہولیات سنٹرز پر مکمل آگاہی دی جائے گی پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔