کوئٹہ،04 اکتوبر(اے پی پی)نگران صو بائی و زیر اطلاعات بلو چستان جان اچکزئی نے کہا ہے غیر ملکی تارکین وطن کو 27کا دن کی مہلت دیتے ہیں وہ اپنے ملک چلے جائیں اس کے بعد افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جا ئے گا پاکستان میں جتنے بھی دہشت گر دی کے واقعات ہوئے ہیں ان میں افغان شہر ی ملوث ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوکیا۔ نگران صو بائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا وفاقی حکومت اور آرمی چیف کے ہدایت کے بعد ملک بھر میں تارکین وطن کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی اس کے بعد غیر ملکیوں کو ہر صورت سے پاکستان سے بے دخل کیا جا ئے گا اور کہا جنوری سے لیکر اب تک پاکستان میں 24 خودکش حملے ہوئے ہیں ان میں سے 14دہشت گرد افغان شہری نکلے پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں کی مدد کی ہے لیکن پاکستان کی اس مدد کو ان کی کمزوری سمجھا گیا جو افغان و یزہ لیکر پاکستان میں آنا چاہتے ہیں انہیں مئلہ نہیں ہو گا باڈر کے دونوں طرف و یرہ کے بغیر کسی کو پاکستان میں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی انہوں نے کہا افغان مہاجرین کے حوالے سے اب کسی بین القوامی دباؤ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئے گا پاکستان اپنے نیشنل سیکورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے ۔اس وقت بلو چستان میں 5لاکھ 84ہزار مہاجر ین ہیں دہشت گردی سے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے پاکستان پر سر حد پار سے حملے ہو رہے ہیں ، پاکستان پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے جو کہ قابل مذمت عمل ہے بلو چستان حکومت وفاقی حکومت کے فیصلوں پر ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستونگ خودکش حملے کی تحقیات کی جاری ہے حتمی طور پر اب کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔











