اوکاڑہ، تحفظ مرکز کی کاوشوں سے نشے کے عادی افراد کےلئے ری ہیبلیٹیشن سنٹر کا قیام

16

اوکاڑہ،12اکتوبر(اے پی پی): اے ایس پی تیمور خان ایس ڈی پی او رینالہ خورد نے النساء ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تحفظ مرکز کی کاوشوں سے نشے کے عادی افراد کےلئے ری ہیبلیٹیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ

 اوکاڑہ میں تحفظ مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس سے ایسے افراد جو تھانہ جات میں جا کر اپنے مسائل کے حل یا داد رسی کے لئے گھبراتے تھے تحفظ مرکز کے قیام سے ان لوگوں کی بہتر خدمت اور ان کے مسائل فوری حل ہونے لگے۔

 اے ایس پی تیمور خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ مرکز کے قیام کے بعد منشیات کے عادی افراد اور ایسے لوگ جو نفسیاتی لحاظ سے معاشرے میں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھے جاتے ان کے علاج اور مدد کے لئے گورنمنٹ /نان گورنمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے لوگوں کو سہولت  کی فراہمی پر زور دیا  ۔ تیمور  خان نے کہا کہ النساء ویلفیئر سوسائٹی کی مدد سے سی ای او اور ڈی پی او نے ایم او یو سائن کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ النساء ویلفیئر سوسائٹی نے منشیات کی عادی خواتین، نفسیاتی مریضوں کے فری علاج کے لئے ڈاکٹرز،سائیکالوجسٹ، پیرا میڈیکل سٹاف اور ایس اوپیز کے مطابق صفائی ستھرائی کا بندوبست کیا۔اور ہماری ان کے ساتھ پارٹنرشپ کامیاب رہے گی۔