اوکاڑہ4 اکتوبر (اے پی پی):وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی دلچسپی سے اوکاڑہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے۔
بجلی چوروں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران اوکاڑہ نے اب تک 93 فیصد ریکوری کی اور لیسکو کے تمام سرکلز میں اول نمبر پر ہے،یہ انکشاف ایس ای واپڈا جمشید زمان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 35 ملین کی ریکوری کی ہے،1178 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 898 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں ڈومیسٹک 1190 کمرشل20، زرعی 18، اور انڈسٹریل1 شامل ہیں
ان کو )2116497(اکیس لاکھ سولہ ہزار چار سو ستانوے یونٹس ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 100,512,578 (دس کروڑ پانچ لاکھ بارہ ہزار پانچ سواٹھتر) روپے ہے،جن میں 19,225,215(ایک کروڑبانوے لاکھ پچیس ہزادوسو پندرہ)روپے ریکوری ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔











