اوکاڑہ؛سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرسیف اللہ کا ہفتہ صحت کے دوران مختلف ہیلتھ کاؤنٹرز کا معائنہ

42

اوکاڑہ،25اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدائیت پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ہفتہ صحت کی مانیٹرنگ کی سلسلہ میں تحصیل ہیڈکوآرٹر ہسپتال دیپالپور کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے میڈیکل کیمپ میں مختلف ہیلتھ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور ہفتہ صحت کے سلسلہ میں مہیا کردہ طبی، تشخیصی اور علاج معالجہ کی تمام تر سہولیات کا جائزہ لیا ۔

 پنجاب حکومت کی ہدائیت پر ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں 23 اکتوبرتا26اکتوبر تک ہفتہ صحت منایا جارہا ہے جس کے سلسلہ میں شہروں اور دیہات میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔ عوام الناس اپنے علاج معالجہ کے سلسلہ میں ہفتہ صحت سے بھرپور استفادہ کر رہےہیں۔