رینالہ خورد،25اکتوبر(اے پی پی):حکومت پنجاب کے احکامات پراسسٹنٹ ڈائریکڑزراعت رینالہ خورد کی جانب سے اینٹی سموگ کارروائیاں جاری ہیں،فصلوں کی باقیات کو جلانے اورسموگ کاباعث بننے والے 22افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کروادیے گیے ہیں اور12ملزمان کوگرفتارکیاگیاجبکہ ایک لاکھ 95ہزارروپیے جرمانےعائد کیاگیاہے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عمران احمد کا کہناہے کہ فضاکو آلودگی سے بچانے اورماحول کو صاف ستھرا بنانے کےلیےسموگ پھیلانے والوں کی خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔











