اوکاڑہ: 30 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں ضبط، مصالحہ چکی سیل

31

اوکاڑہ،19اکتوبر(اے پی پی ):  فوڈ سیفٹی ٹیم نےہیڈ سلیمانکی روڈ حویلی لکھا میں مصالحہ چکی پر چھاپہ مارا،ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں ڈائی کلر کی ملاوٹ پائی گئی جبکہ فوڈ بزنس مالکان فوڈ لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار بھی کر رہے تھے۔مرچوں کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

کارروائی کے دوران 30 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں ضبط کر کے مصالحہ چکی کی پروڈکشن بند کردی گئی ہے اور چکی مالکان کیخلاف تھانہ حویلی لکھا میں ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی ہے۔

 اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال معدے میں تیزابیت اور امراض قلب کا باعث بنتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر جعل سازی کرنے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔