پشین ،19 اکتوبر( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی نے کہا ہے کہ جعلی ادویات ،بغیر لائسنس ادویات کی فروخت کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیجات ہیں جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ضلع میں بہترین طبی سہولیات کی موجودگی میں کسی بھی جعلی ادویات ، بغیر لائسنس ادویات، عطائی ڈاکٹروں کو شہریوں کی صحت اور جان ومال سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔











