بورے والا،08اکتوبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر محکمہ مال کی ٹیم نے نواحی گاوں 481/ ای بی اور 479/ ای بی میں سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 53 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔
محکمہ مال کے ذرائع کے مطابق چند سال قبل پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ اور اسکے بھائی ظفر اقبال بندیشہ کی جانب سے نواحی گاوں481/ای بی اور 479/ ای بی میں موجود چراگاہ کی سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کرکے اس پر پلاٹ بنا کر متعدد افراد کو فروخت کردیئے گئے تھےجہاں پر متعددخریداروں نے مکان بنا لئے تھے جنکو واگزار کرواکے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پلاٹ خرید کر مکان تعمیر کرنے والے افراد اس آپریشن کے بعد بے گھر ہوگئے ہیں۔











