بھکر،07اکتوبر(اے پی پی): ڈی پی او محمد نوید نے تھانہ سٹی کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے تھانہ کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں اور تھانہ کی صفائی، حوالات، مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ چیک کیا۔
ڈی پی او بھکر محمد نوید نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ کارروائی کریں۔











