بھکر؛ ڈی پی او محمد نوید کا دریائی چیک پوسٹ پتن ہائے بھرمی نواب اور پی ایچ پی چوکی درکھانوالہ کا اچانک دورہ

52

بھکر،06اکتوبر(اے پی پی): ڈی پی او محمد نوید نے دریائی چیک پوسٹ پتن ہائے  بھرمی نواب اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی درکھانوالہ کا اچانک دورہ کیا۔انہیں  ڈیوٹی پر مامور آفسران و ملازمان کے بارے میں بریف کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد نوید نے  ہدایت کی کہ  ڈیوٹی الرٹ اور چوکس ہوکر کریں، دریائی پتن کے ذریعہ ہر آنے جانے والے اشخاص کی اچھی طرح تلاشی لیں، بغیر چیکنگ کے کوئی بھی اشخاص دریائی پتن کے ذریعہ پنجاب میں داخل نہ ہو گاڑیوں اور افراد  کی بذریعہ جدید سسٹم چیکنگ عمل میں لائیں اور  مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

انہوں نے  مزید  ہدایت کی کہ  گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں، روزانہ کی بنیاد پر اپنے  علاقے  میں سرچ آپریشن اور موک ایکسرسائز کریں تاکہ شرپسند عناصر کے مذموم ارادوں کو ناکام بنایا جاسکے۔انہوں نے   کہا  کہ بھکر پولیس ہمہ وقت عوام الناس کی حفاظت اور خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔