کوئٹہ 12 اکتوبر(اے پی پی): نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کوٹئہ ائرپورٹ تھانہ کا اچانک دورہ کیا وزیر داخلہ نے ائیر پورٹ تھانہ میں سی سی ٹی وی کیمروں اور زورنامچہ کی چیکنگ کی، وزیر داخلہ نے تھانہ ائیرپورٹ میں بہتر انتظامات اور ریکارڈ پر عملے کو شاباشی دی وزیر داخلہ نے دورے کے موقع پر تھانہ میں موجود ساہلین اور حوالاتیوں سے بھی بات چیت کی اس موقع پر وزیر داخلہ نے تھانوں میں بزرگ شہریوں خواتین کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات کی نگراں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ تھانوں کو انصاف مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔پولیس عوام کے ساتھ حسن سلوک اور اخلاق سے پیش آئے نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس تحفظ کا ضامن ہے ادارے کو کارکردگی مزید بہترکرنی ہو گئی جبکہ تمام محکموں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوام کی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔











