تھر پارکر؛ڈی سی کی صدارت میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے تعین و سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس

23

تھر پارکر،11 اکتوبر( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کی صدارت میں آج اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین اور سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کے ضمن میں اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں مختلف ہول سیلرز اینڈ ریٹیلرزاور تاجر تنظیموں کے نمائندوں کی تجاویز، ہول سیل نرخوں، ٹرانسپورٹ کے اخراجات و دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے  اشیائے خوردونوش کے نرخ مقرر کئے گئے۔ جس کے تحت دال ماش 492 روپے ،دال مونگ واش A کوالٹی 265 روپے ،دال مونگ واش B کوالٹی 210 روپے ،دال مونگ چھلکا والی 225 روپے ، دال مسور اے کوالٹی 290 روپے، دال مسور بی کوالٹی 280 روپے، دال چنا (A) 210 روپے، دال چنا (B) 140 روپے، چنا بڑا 12 ایم ایم 420 روپے، چنا 09 ایم ایم 340 روپے، کالا چنا 175 روپے ، بیسن A کوالٹی 240 ، بیسن B کوالٹی 180، چاول سپر کرنل نیو 320 روپے،سپر کرنل B پرانا 360 روپے، سپر کرنل اسپیشل (1121) پرانا 360 روپے، سپر کرنل A ٹوٹا 220 ، کرنل B ٹوٹا 200 ،سپر کرنل A باسپتی 320، سپر کرنل B باسپتی 300، رائس نمبر (386) 220 روپے ، باسپتی (1121) پونا 270 روپے، باسپتی پونا 220 روپے ،رائس سیلہ A کائنات 340 روپے ، رائس سیلہ سپر کرنل نمبر دو 290 روپے ، رائس اسٹیم A کائنات 310، مہران چاول 165 روپے ، آری چاول 140روپے، سوجی 158 روپے ، میدہ 158روپے, دہی 170 روپے، دودھ 160 روپے، گڑھ 180 روپے، لال مرچ لونگی 740 روپے, لال مرچ پاوڈر 520 روپے،دھنیا پاوڈر 480 روپے،دھنیا ثابت 470 روپے،دارچینی 950 روپے،بڑی الائچی 2200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر تھرپارکر کا کہنا تھا کہ تمام ریٹیلرز نرخ نامے کے مطابق عوام کو اشیاءخوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں اور جو بھی دکاندار گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف مروجہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔