جیکب آباد، 03 اکتوبر (اےپی پی):جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی عدالت نے منشیات 1300 گرام چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر احمد علی سولنگی کو 9 سال قید اور 30 ہزار جرمانے کی سزا سنادی ہے،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید ایک سال قید کاٹنی پڑے گی۔
ایئر پورٹ پولیس نے ملزم احمد علی سولنگی کو 2022 میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا,ملزم سے 1300 گرام منشیات چرس برآمد ہوئی تھی۔











