قصور؛ بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر محمدارشد بھٹی

38

قصور،03 اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،بجلی چوری میں ملوث 1926 افراد کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ 1004 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،بجلی چوری میں ملوث افراد پر 35 لاکھ یونٹس چارج کئے گئے ہیں، چارج کئے گئے یونٹس کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

ڈپٹی کمشنرقصور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ضلع بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، بجلی چوری میں ملوث کسی فرد سے رعایت نہیں برتی جائیگی بلکہ بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاکیونکہ بجلی چور معاشرے کا ناسورہیں ان کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔