رینالہ خورد ،6اکتوبر( اے پی پی): ڈی پی او کے احکامات پرپولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے چھ افراد گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمدکر لیا۔
ستگھرہ پولیس کے ایس ایچ اوظفرمہارنے ڈی پی اومنصور امان کے احکامات پر نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے چھ مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس شراب اوراورناجائزاسلحہ برآمد کرلیاملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انکو کو جیل بھیج دیاہے۔











