ساہیوال؛گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا

132

 

ساہیوال، 03 اکتوبر(اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کی بدولت ساہیوال میں علاج معالجے کی سہولیات میں بہتری کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام، گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا۔ منظوری نگران صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو کا درجہ ملنے سے قیوم ہسپتال میں بہتری لائی جا ئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال اور ملحقہ علاقوں کے مریضوں کو دوردراز علاج کے لئے سفر نہیں کرنا پڑے گا اور دوسرے ہسپتالوں پر مریضوں کے رش میں کمی آئے گی۔