سمارٹ صفائی پلان کا نفاذ ناگزیر ہے،قائم مقام کمشنرملتان ڈویژن

25

ملتان۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام کمشنرملتان ڈویژن رانا رضوان قدیرنے ویسٹ مینجمنٹ  کمپنی آفس کا دورہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں کی امیدوں پر پورا اترنے  کے لیے  سمارٹ صفائی پلان کا نفاذ ناگزیر ہے،ویسٹ مینجمنٹ  کمپنی کی استعداد کار بڑھانے  کے لیے  نئی مشینری اورعملہ صفائی بھرتی کیا جائے ۔انہوں نے ملتان  ویسٹ مینجمنٹ  کمپنی آفس کا دورے کے موقع پر اجلاس کے دوران  کہا کہ وہ   کمپنی افسران و عملے کی کارکردگی کا   ازخود جائزہ لیں گے۔ اس  موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان یسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے صفائی  کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ میں بتایاکہ عوامی مفاد میں کمپنی کی حدود میں 24 یونین کونسلز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پلیٹ فارم سے کمپنی کی کارکردگی بہتر  بنانے کے لیے اقدامات کریں  گے۔شہریوں کی شکایات کے ازالے  کے لیے کنٹرول نمبر 1139 مکمل فعال ہے۔68 یونین کونسلز میں سروس ڈلیوری  کے لیے  عملہ صفائی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اجلاس میں کمپنی افسران نے اپنے شعبوں  کی  کارکردگی پر بریفنگ دی۔