ملتان، 10 اکتوبر ( اےپی پی): ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے سول سیکرٹریٹ اور جی او آر کا دورہ کیا اور بریفنگ کے موقع پر کہا کہ پی ایچ اے ملتان کے ذمے لینڈ سکیپ ورک کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ کام کو معیاری انداز میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ملتان ڈیپازٹ ورک پر نشتر ٹو اور کارڈیالوجی میں ترقیاتی کاموں کو سر انجام دے رہا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے ملحقہ گرین بیلٹ پر بھی بھر پورشجر کاری کی جائے گی۔سول سیکرٹریٹ میں کھجور، فائکس، سایہ دار درختوں سمیت خوبصورت پودوں کی شجر کار ی کی جائے گی۔ لائٹس، بینچز، ڈسٹ بن اور گزیبوز بھی نصب کئے جائیں گے۔ ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے کہا کہ انجینئرنگ اور ہارٹی کلچر برانچ کو کام کو شفاف اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔











