ملتان۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):قائمقام کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر کی ہدایت پر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہےاس سلسلے میں قائمقام کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈویژنل محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔قائمقام کمشنر کیپٹن ریٹائرڈرانا رضوان قدیر نے کہا کہ پٹواریوں ،نمبرداروں اور سیکرٹری یونین کونسلز کے ذریعے فصلوں کو آگ لگانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے جبکہ جدید سیٹلائٹ سسٹم اور ایپ کے ذریعے فصلیں جلانے والوں کی نشاندھی کی جائے گی۔رانا رضوان قدیرنےکہاکہ فیکٹریوں اوربھٹوں کی چمنیوں کو جدید سسٹم پر منتقل کیا جائے گا اس سلسلے میں موٹر وے پر خصوصی ٹیمیں تعینات کرکے موٹر وے پولیس کی مدد حاصل کی جائے گی۔رانا رضوان قدیر نے مزید کہا کہ سموگ کے حوالے سے شہریوں اور کسانوں کی آگاہی کیلئے بھرپور مہم بھی چلائی جائے گی۔











