سکھر، 02 اکتوبر(اے پی پی): صحافی شہید جان محمد مہر کے اصل قاتلوں کی گرفتاری کیلئے صحافیوں کیجانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، احتجاج میں شہدا ءکے لواحقین اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی ۔
پچاس دن گزر جانے کے باوجود قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتال پچاس ویں روز بھی جاری ہے۔ احتجاجی بھوک ہڑتال کی قیادت ایس یو کے صدر امداد بوزدار سیکرٹری سید احقر رضوی، سکھر پریس کلب کے سینئر نائب صدر لالہ شہباز خان، جنرل سیکرٹری شہزاد تابانی اور دیگر نے شرکت کی۔
احتجاج میں سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے صحافیوں کو ہر جدوجہد میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ مزید لائحہ عمل کا اعلان پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے کراچی میں ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا، ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ شہید جان محمد مہر کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے۔











