سی ای او ہیلتھ بھکر ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کا پولیو مہم کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان کی دورہ

36

 

بھکر، 05 اکتوبر(اے پی پی ):سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خاننے  پولیوقومی مہم کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال دریاخان کا دورہ کیا-ایم۔ایس ٹی ایچ کیو دریا خان ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عتیق الرحمن خان کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام اور مختلف وارڈز کا وزٹ کروایا،وزٹ کے دوران سی ای او ہیلتھ نے بچوں کے انگوٹھے پر لگے نشان چیک کرکے پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے تسلی کی۔ اس موقع پر  سی ای او ہیلتھ کا کہنا تھا پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے جس کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پولیو ٹیموں کی کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے،قومی مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دیا جا رہا ہے والدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے، صحت مند بنانے اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔