لاہور05اکتوبر(اے پی پی) سیکرٹری اطلاعات نشریات وثقافت پنجاب علی نواز ملک کی الحمرا آمد ۔علی نواز ملک نے الحمراء آرٹ گیلری میں جاری نجی کالج کے نوجوان آرٹسٹوں کی نمائش دیکھی۔ڈی جی پی آر روبینہ افضل اور ایگزیکٹوڈائریکٹر طارق محمود چوہدری بھی ہمراہ تھے۔
نوجوان آرٹسٹوں نے سیکرٹری اطلاعا ت وثقافت کوا پنے کام سے متعلق آگاہ کیا۔ علی نواز ملک نے نوجوانوں کے کام کو سراہا، ہمارے نوجوان ہر شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔الحمراء آرٹ کی پرموشن کا مثالی ادارہ ہے، اس پلیٹ فارم سے نوجوان کے کام کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔دور حاضر کے تقاضوں کو اپنا کر ہی قدم بقدم دنیا کے ساتھ چلا جا سکتا ہے۔نوجوانوں میں جدت، ندرت اور مہارت دیکھ کر بے پناہ خوشی ہوئی۔نوجوان اثاثہ ہیں، ہر میدان میں بھرپور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔











