ملتان؛ ایم ڈی اے سے منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد زاہد اکرام

82

ملتان،05 اکتوبر(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے کہا ہے کہ  ایم ڈی اے سے منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، تمام منظور شدہ ہاوسنگ سکیموں میں غیر منظور شدہ تعمیرات کی نشاندھی کے لئے  جی آئی ایس بیس سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے نہ صرف غیر قانونی تعمیرات کی نشاندھی ممکن ہوگی بلکہ منظور شدہ تعمیرات میں غیر قانونی طور پر ردوبدل کی بھی نشاندھی ممکن ہو سکے گی،گھریلوں تعمیرات میں کمرشل سرگرمیوں کی نشاندھی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے آفیسران کےساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اربن پلاننگ قصور عباس ،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ علی رضا ا، ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد عمران ، ڈائریکٹر آ ئی ٹی محمد حذیفہ،ڈپٹی ڈائریکٹر GISسیف الللہ خان شریک  تھے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ ایم ڈی اے کی آمدن میں اضافے اور عوامی فلاحی اقدامات کے لئے ٹیم ورک کی ضروت ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کے تدارک لئے تمام ڈائریکٹوریٹ ایک دوسرے سے کوارڈینیشن میں رہیں۔ منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں تمام پلاٹس اور تعمیرات کا سروے مکمل کر کے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔ رہائشی بلڈنگز میں کمرشل سرگرمیوں کی نشاندھی کر کے سخت ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سروے کی مدد سے جہاں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندھی ممکن ہوگی وہاں کالونی میں منظور شدہ رقبہ سے زائد رقبہ پرغیر قانونی ردوبدل کی بھی نشاندھی کی جا سکے گی۔ سروے مکمل ہونے کے بعد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جس میں پراپرٹی کی گرائی/ سیل کرنے جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ ان تعمیرات کی یوٹیلیٹی سروسز کو بھی بند کرا دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر اربن پلاننگ کو ہدایت کی کہ تمام منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان و ڈویلپرز کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی ہاوسنگ سکیم میں ہونی والی تعمیرات کے بلڈنگ پلان ایم ڈی اے میں جمع کرائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منظور شدہ ہاوسنگ سکیم میں ردوبدل کرنے اور ایم ڈی اے کے قوانین پر عمل نہ کرنے والے ڈویلپرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔