مری ؛ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلائسز مشینوں کا باضابطہ افتتاح

9

مری ،02 اکتوبر (ٓاے پی پی ): ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں گزشتہ کئی عرصے سے بند پڑی ڈائیلائسز مشینوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا  گیا ہے۔

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر جمال نے کہا کہ ڈائلائسز مشینوں کے چلانے سے اب یہاں کے لوگوں کو دور دراز پنڈی اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ان کے ڈائلائسز ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں ہی کیے جائیں گے اور یہ یہاں کے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑی سہولت ہے۔

 لوگوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈالائسز مشینوں کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا اور اس اقدام کو سراہا۔