نارووال، 02 اکتوبر(اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی سربراہی میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریونیوخدمت کچہری کاانعقاد کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنرخضرظہورورائیہ نے شکرگڑھ جبکہ اسسٹنٹ کمشنرفاروق اعظم نے ظفروال میں منعقدہ ریونیوکھلی کچہریوں میں آنے والے لوگوں کی شکایات کوسنا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)نارووال نےکھلی کچہری میں آنے والےسائلین سے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرہرماہ کی یکم اور2تاریخ کومنعقدہ ریونیوکھلی کچہریوں کےانعقادکامقصدلوگوں کوروزمرہ کے درپیش مسائل رجسٹری انتقالات،فرد اورڈومیسائل جیسےمعاملات کو حل کرناہے اوران کھلی کچہریوں کی بدولت لوگ بھرپورتعدادمیں استفادہ حاصل کررہے ہیں۔
اس موقع پرتحصیلدار ناصر محمود ججھہ، نائب تحصیلدارمحمدارشد,شہزاد انور,انچارج سرکل پٹوارسٹی اصغربھٹی کے علاوہ تمام ریونیوسٹاف موجودتھے۔











