ملتان؛ ڈپٹی کمشنر کی ڈینگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کی ہدایت

14

 

ملتان، 24 اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے ڈینگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے  کی ہدایت کرتے  ہو ئے کہا ہے کہ  ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی  کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہونے دینگے،ڈینگی فیلڈ سٹاف کی کڑی مانیٹرننگ کرکے لاروا تلفی یقینی بنائی جائے ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل عمارات اور گوداموں کو فوری سربمہر کیا جائے گا جبکہ ڈینگی ایکٹویٹی پورٹل پر تمام ضلعی محکمے اپنی سرگرمیاں اپ لوڈ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نشتر سمیت تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے وارڈز مختص کئے گئے ہیں، شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے مزید کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے حساس علاقوں میں فوری سرویلنس شروع کی جائے۔