ملتان؛ نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ،ایک روز میں 126 افراد پکڑے گئے

31

ملتان، 24 اکتوبر(اے پی پی ):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں 126 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مزید 100 مقدمات کا اندراج ہوا۔ ملتان اور ڈی جی خان کے مختلف علاقوں سے8 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔74 لاکھ80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بہاولپورسرکل سرویلنس ٹیم نے احمد پوری گیٹ بہاولپور میں منی گرڈ اسٹیشن پکڑ لیا۔

 نیو پشاوری باڑا مارکیٹ میں 4 دکانوں اور3 اے سی ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ رحیم یار خان شہر میں جرمن سٹی سکین سنٹر میں ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری پکڑ لی۔ سٹی سکین سنٹر کا میٹر جلا ہوا تھا اور گھریلو ٹیرف پر کمرشل بجلی ڈائریکٹ تاریں لگا کر استعمال کی جا رہی تھی۔ مقدمہ درج کروا دیا گیا، کنکشن منقطع کر کے میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لیں۔ گلشن آباد سب ڈویژن جامپور میں 4 بستیوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی جانے پر سپلائی منقطع کر دی۔

نادہندگان سے ایک روز میں ایک کروڑ95لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ میپکو قصبہ مڑل سب ڈویژن میں 16 لاکھ 13 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر اتار لیا۔ تونسہ اور رورل لودہراں میں 15 لاکھ روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر2 زرعی کنکشنز منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتارے گئے۔23اکتوبر 2023ء کو ریجن بھر میں 121گھریلو،4کمرشل اورایک زرعی صارف بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ملتان سرکل میں 42بجلی چوروں کو 28000000روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 36مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ ایک بجلی چور موقع سے گرفتار ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 17 صارفین 730000روپے جرمانہ عائد کیا اور17 مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 8افراد کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 9صارفین کو550000 روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 9صارفین کو520000روپے جرمانہ عائداور8 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 14صارفین کو790000 روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 11صارفین کو560000 روپے جرمانہ عائد اور5مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 18صارفین کو920000 روپے جرمانہ عائداور14مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو190000روپے جرمانہ عائد اور3 مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 3صارفین کو420000 روپے جرمانہ عائد کیا اور3 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔

میپکو ریجن میں نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں ایک روز میں ایک کروڑ95 لاکھ20ہزار روپے وصول کر لئے۔  میپکو قصبہ مڑل سب ڈویژن میں 16 لاکھ 13 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر اتار لیا۔ تونسہ اور رورل لودہراں میں 15 لاکھ روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر2 زرعی کنکشنز منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتارے گئے۔